بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو چاند کے لیے روانہ

184

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے چاند کے لیے اپنا دوسرا مشن روانہ کر دیا۔ ایک ہفتہ قبل مشن کو آغاز سے چند گھنٹے قبل تکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ خلائی مشن کو بھارت کے جنوب میں سری ہاری کوٹا کے بندرگاہی خلائی مرکز سے 44میٹر لمبے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ چندریان 2 مشن میں روبوٹ گاڑی بھی شامل ہے، جو چاند کی سطح کا جائزہ لینے کے ساتھ وہاں پانی کی تلاش جاری رکھے گی۔