عالمی جوہری توانائی ادارے  کے سربراہ یوکیو امانو انتقال کر گئے

193

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ’’آئی اے ای اے‘‘ کے سربراہ انتقال کر گئے۔ ادارے نے یوکیو امانو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھے، جس کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں تھا۔ وہ اسی وجہ سے رواں برس مارچ میں قبل از وقت اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے تھے۔ان کی مدت ملازمت 30 نومبر 2021ء کو ختم ہو رہی تھی۔ 72 سالہ امانو جاپانی سفارتکار تھے۔ انہیں جولائی 2009ء میں پہلی مرتبہ اس ادارے کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا گیا تھا۔ وہ 4، 4 سال کے لیے تین مرتبہ ادارے کے سربراہ رہے۔