پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا‘صدر مملکت خطاب کریں گے

133

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا، صدر مملکت خطاب کریں گے۔ سابق صدر و سابق وزرائے اعظم کی جیلوں میں موجودگی کے پیش نظر صدر کو پارلیمینٹ میں اپوزیشن کی طرف سے نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف اجلاس میں احتساب کی یکطرفہ کارروائیوں کے پیش نظر صدارتی خطاب تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس اگست کے تیسرے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، غیر ملکی سفیروں، گورنرز، وزرائے اعلیٰ سروسز چیفس کومدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں متوقع ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے اپوزیشن کے صلح جو رہنماؤں سے ملاقات اور رابطے متوقع ہیں، تاہم ان رابطوں میں کچھ دو کچھ لو کی روایتی بات چیت متوقع ہے۔