سیمنٹ اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے‘ حسن بخشی

201

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) پاکستان کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سیمنٹ اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے‘ حکومت سیمنٹ اور سریا مینوفیکچرر کے کارٹل کے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ سیمنٹ اور سریے کے کارٹل ناصرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ تعمیراتی صنعت کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں‘ تعمیراتی صنعت ملک میں25 لاکھ سے زاید لوگوں کو روزگار مہیا کرتی ہے ۔ چیئرمین آباد نے کہا کہ 2 ماہ قبل سریا 95 ہزار روپے فی ٹن اور سیمنٹ 550 روپے فی بوری فروخت کی جا رہی تھی جبکہ اس وقت سریا ایک لاکھ 20 ہزار روپے فی ٹن اور سیمنٹ 700روپے فی بوری فروخت کی جا رہی ہے‘ ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کا 50 لاکھ سستے مکانات تعمیر کرنے کا خواب پورا ہو تانظر نہیں آرہا کیونکہ تعمیراتی لاگت میں ہو ش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔