خیبرپختونخوا،سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 سال مقرر ،بل منظور

182

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوااسمبلی نے سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ63سال کرنے سے متعلق بل اپوزیشن کی مخالفت اور واک آئوٹ کے باوجود ایوان میں اکثریت کی بنیاد پرمنظورکرلیا۔اپوزیشن نے کہاکہ یہ ایوان آئین سے بالاترنہیں یہاں ایسے قانون نہیں بنائے جاسکتے کہ جس سے نوجوانوں کامستقبل دائوپرلگے مذکورہ قانون بیوروکریٹ کی تجویزکردہ پالیسی ہے حکومتی فیصلے سے 60سے70ہزارنوجوان روزگارسے محروم ہو جائینگے تاہم حکومت کاکہناتھاکہ خزانے کو 70 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے مزید 40ہزارلوگوں کوروزگارفراہم کیاجائیگا۔صوبائی اسمبلی میں مشیربرائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں3 سال کی توسیع دینے سے متعلق بل کوپیش کیاتو ترامیم پیش کرتے ہوئے ایم ایم اے کے عنایت اللہ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائر منٹ63سال کرنے سے حکومت بچت کاجوسو چ رہی ہے وہ بالکل غلط ہے ریٹائرمنٹ کی صورت میں سرکاری ملازمین کے پنشن اوردیگرفنڈزسے متعلق واجبات ختم نہیں بلکہ3 سال کیلیے موخرہونگے اور3 سال بعد مزید انکریمنٹس اور تنخواہوں میں اضافے کے باعث ان واجبات میں مزید اضافہ ہوگا 60سے70ہزارنوجوان جودوسرے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کاانتظارکررہے تھے وہ بیروزگارہوکر زایدالعمرہوجائینگے