پنجاب کی3 شوگر مل مالکان کا ریفنڈ کے نام پر 7 کروڑ کافراڈ

172

اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف دور حکومت میں پنجاب میں قائم 3شوگر ملوں نے ریفنڈ کے نام پر 4کروڑ روپے کا فراڈ کر رکھا ہے جس کیخلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔ نواز شریف دور میں سبسڈی کے نام پرشوگر ملوں سے قومی خزانہ سے 12 ارب کا ڈاکا ڈالا تھا جس کو قانونی بنانے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری بھی لے لی تھی۔ سرکای دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایرا کے سابق چیئرمین اور شکرگنج شوگر مل کے مالک الطاف سلیم نے بھی ریفنڈ کے نام پر تین کروڑ روپے کا فراڈ کر رکھا ہے اس کے علاوہ حسین شوگر مل کے مالک نے ریفنڈ کے نام پر 73لاکھ روپے کا فراڈ کر رکھا ہے جبکہ المعیز انڈسٹریز کے مالک نے بھی20 لاکھ روپے کا فراڈ ریفنڈ کے نام پر کر رکھا ہے۔ ایف بی آر کی نئی انتظامیہ نے ان فراڈیوں کیخلاف بھی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ الطاف سلیم کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن تحقیقات تیزی سے آخری نتیجہ کی طرف گامزن ہیں اور ان کی جلد گرفتاری کا بھی امکان ہے۔