انیل مسرت کا پنجاب کے ہر ڈویژن میں اسپتال قائم کرنیکا اعلان

159

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے معروف برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی، اس موقع پر انیل مسرت نے حکومت پنجاب کے اشتراک سے صوبے کے 9 ڈویژن میں جدید اسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز بھی بنائے جائیں گے ، اونرشپ کے لیے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انیل مسرت نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، اوورسیز پاکستانی بھی ان کے اقدامات سے خوش ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انیل مسرت کی جانب سے اسپتال بنانیکیفیصلے کو خوش آئند قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ شعبہ صحت میں نجی شعبے کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، سرمایہ کار نئے پاکستان میں وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں ، کوئی ان سے رشوت یا کمیشن نہیں لے سکے گا اور نہ ہی سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل سرخ فیتے کی نذر ہوگی۔