مرکنٹائل ایکس چینج میں 19.4ارب روپے کے سودے

157

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,075 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 19.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 25,796 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 8.874 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 4.003 ارب روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 2.253 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.780 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.135 ارب روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 578.523 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 528.344 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 211.627 ملین روپے, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 48.252 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 27.857 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 20.363 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.632 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 25 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.610 ملین روپے اور گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.209 ملین روپے تھی۔