یو ایس ایف نے کنٹرکٹس ٹیلی نارپاکستان کو دے دیے

182

اسلام آباد (کامرس نیوز)یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے بلوچستان اور سندھ میں منصوبوں کے لئے 1.328 بلین روپے مالیت کے کنٹرکٹس ٹیلی نار پاکستان کو دے دیے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے پیر کو منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز (بلوچستان) پر براڈ بینڈ کوریج، دادو اور حیدر آباد میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لئے نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان مصطفیٰ میر اور ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او و ٹیلی نار کے ایمرجنگ ایشیا کلسٹر کے سربراہ عرفان وہاب خان نے معاہدوں پر دستخط کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایف نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے عوام کے سماجی و اقتصادی فائدہ کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان منصوبوں کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک جدید نظریہ رکھتی ہے تاکہ پاکستانی عوام ان منصوبوں سے مزید فوائدحاصل کر سکیں۔