چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات

265

بیجنگ (اے پی پی) چین میں مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور چین کی مالیاتی صنعت کو مزید کھلا کرنے کے لئے نئے اقدامات معارف کروائے گئے ہیں۔ چین کی ریاستی کونسل کے مالی استحکام اور ترقیاتی کمیشن کے دفتر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان اقدامات کو متعارف کروانے کا مقصد چین کی مالیاتی منڈیوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرنا ہے۔