خالق آباد لیویز کی کارروائی ،دونوں بیویوں کو قتل کرنیوالا شخص گرفتار

174

خالق آباد(این این آئی)خالق آباد لیویز کی کارروائی اپنے دونوں بیویوں کو قتل کرنے والا شخص گرفتار لیویز ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد زاہد لانگو، رسالدار میجر علی اکبر مینگل، نائب تحصیلدار خالق آباد ودیگر نے نفری میں کے ہمراہ زرد عبداللہ ایریا میں چھاپہ مار کراشتہاری ملزم علی احمد ولد محمد افضل قوم لانگو کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر چند روز قبل اپنے دونوں بیویوں کو قتل کرنے کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔