لاہور،ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

138

لاہور(این این آئی) ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کریم مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں کیا گیا۔08 ٹرک سامان کے قبضے میں لئے گئے اور 125 غیر قانونی سیل پوائنٹس کو ہٹا دیا گیااور شاپس کے باہر جنریٹر رکھنے پر دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔