سندھ کی زمینیں بنجر ہوگئیں ،لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں، اسلم خیرپوری

159

سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ڈگری کالج سجاول سے پبلک پارک تک ریلی نکال کر احتجاج کیا گیا۔ جسقم رہنما اسلم خیرپوری، امیر آزاد پنہور، ارباب بیل، سرمد میرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت پیدا کی گئی ہے، سندھ کی زمینیں بنجر ہوگئی ہیں اور لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں ایکڑ زمین کو غیر آباد کرکے سندھ کے کاشتکاروں کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ نوکریاں اور اقتدار غیروں کے حوالے ہیں، سندھی قوم کو بیدار ہوکر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔