لسبیلہ ، پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور چھالیہ برآمد

207

لسبیلہ(این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور چھالیہ برآمد ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نیوندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوارایک مسافر سے02 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرکے حراست میں لے لیا پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا (120.8ملین ڈالرز) اور پا کستانی12کروڑ 80لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران سپر ہائی وے سے مزدا ٹرک میں چھپائی گئی5ٹن سے زا ئد چھالیہ برآمد کر کے02 افراد کو گرفتار کر لیا۔پکڑی جانے والی چھالیہ، منشیات اور03 اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔