جیکب آباد، گڑھی خیرو میں کوٹڑی کینال میں 25 فٹ چوڑا شگاف

169

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) گڑھی خیرو میں کوٹڑی کینال کو 25 فٹ چوڑا شگاف، آبپاشی عملے کے پہنچنے میں تاخیر۔ جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے نواحی گاؤں خیر محمد سے گزرنے والی کوٹڑی کینال کو 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ چاول کی فصل زیر آب آگئی۔ محکمہ آبپاشی کو اطلاع کے باوجود کوئی نہ پہنچا، جس پر متاثرہ کاشتکار شگاف بند کرنے کے لیے خود پانی میں اتر کر شگاف بند کرنے میں مصروف ہوگئے۔ دیہاتیوں نے آبپاشی عملے کے پہنچنے میں تاخیر کیخلاف احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگرنہری پانی بند نہ کیا گیا تو گھروں میں داخل ہوجائے گا، شگاف سے دہان کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔