نوابشاہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

225

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوابشاہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کردیا بارش کے پہلے قطرہ کے ساتھ ہی بجلی غائب، مرجھائے ہوئے چہرے بارش کے ساتھ ہی کھل اٹھے۔ نواب شاہ اور گردونواح میں موسم گرما کی پہلی موسلادھار بارش نے شہر کو جھل تھل کردیا موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کے باعث کئی ہفتوں سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا موسم گرما کی پہلی بارش کے باعث شہریوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور موسلا دھار بارش کے باعث شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ حسب رویات بارش کے پہلے قطرہ کی ساتھ سے بجلی غائب ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیاجس میونسپل کمیٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔