جھنگ پولیس کا انعامی بانڈز کی پرچیوں پر جوئے کے اڈے پر چھاپا

150

جھنگ ( این این ۱ٓئی ):تھانہ سٹی جھنگ پولیس نے انعامی بانڈز کی پرچیوں پر جوئے کے بدنام زمانہ اڈہ پر چھاپہ مار کربڑی تعداد میں پرچیاں، لیپ ٹاپ، کی بورڈ، کیلکولیٹرز، 11 عدد موبائل فونزاور دائو پر لگی ہوئی رقم بر۱ٓمد کرلی جبکہ مرکزی ملزم ۱ٓفتاب اسلم چوہان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا تاہم باقی ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی جھنگ کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان ۱ٓفتاب اسلم ولد محمد اسلم قوم چوہان سکنہ فرید ۱ٓباد،طارق محمود عرف مودی ولد عبد الرزاق، مصطفی عرف بھٹو ولد شیر محمد ذات مغل، مہدی حسن ولد غلام عباس قوم سیال سکنائے سبزی منڈی،کنول ولد یونس چوہان سکنہ توحید ۱ٓباد، خالد بشیر ولد بشیر چوہان سکنہ توحید ۱ٓباد،سجاد عرف کالیا ولد یونس چوہان، زاہد ولد عبدالرحمن انصاری سکنہ باب عمر جھنگ شہر بدنام زمانہ جوا ء باز بیٹھک ۱زاں ۱ٓفتاب اسلم ولد محمد اسلم چوہان کے باہر جواء کھیل رہے ہیں جس پر فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دی گئی اور اچانک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان اپنی ضروری اشیاء موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم مرکزی ملزم اور جوئے کے اڈے کے مالک ۱ٓفتاب اسلم ولد محمد اسلم چوہان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اس دوران ملزم کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پرچیاں، لیپ ٹاپ، کی بورڈ، کیلکولیٹرز، 11 عدد موبائل فونزاور دائو پر لگی ہوئی رقم بر۱ٓمدکرلی گئی۔ دریں اثناء ملزمان ۱ٓفتاب اسلم ولد محمد اسلم چوہان سمیت اسکے ساتھی جواریوں کے خلاف مقدمہ نمبر 273/19 زیر دفعہ امتناع قمار بازی ایکٹ درج کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوششوں کا ۱ٓغاز کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔