شکارپور، 15 مددگار پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپا، 15 جواریوں کو گرفتار کرلیا

202

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور نیو فوجداری تھانے کی حدود بھٹائی کالونی میں 15 مددگار پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر 15 جواریوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 13عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی، 15پولیس کے انچارج گلشیر سیٹھار نے میڈیا کو بتایا کہ بھٹائی کالونی میں کافی عرصے سے جوئے کا اڈا چل رہا تھا، خفیہ اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے مختار سومرو، نثار جھلن سمیت 15 جواریورں کو گرفتار کرکے 13 موبائل فون، نقدی اور تاش کے پتے برآمد کرکے نیو فوجداری تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکارپور میں سماجی برائیاں برداشت نہیں کروں گا۔ شہر کو سماجی برائیوں سے پاک کرکے ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔