تنظیم اساتذہ پاکستان کی عبدالحمید قرنی کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

179

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ابو عامر اعظمی نے تنظیم اساتذہ کے رہنما عبدالحمید قرنی مرحوم کی رہائش گاہ پھلیلی میں صاحبزادوں عثمان غنی اور حسن راشد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ابو عامر اعظمی نے مرحوم عبدالحمید قرنی کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عبدالحمید قرنی تنظیم اساتذہ کا علمی اثاثہ تھے، انھوں نے آخر دم تک معاشرے میں علم و شعور کے لیے کام کیا۔ تعلیم و تربیت اور سماجی کام ان کی شناخت تھی، ان کی وفات سے ہم ایک مخلص اور محنتی شخص سے محروم ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔