میہڑ، بدامنی کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

326

میہڑ (نمائندہ جسارت) خاصخیلی برداری اور سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے 2 روز قبل میہڑ فرید آباد روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے 3 افراد کو یرغمال بنا کر موٹرسائیکل نقد اور موبائل فون چھیننے کے ملزمان گرفتار کرنے کے لیے محمد حفیظ خاصخیلی، عابد خاصخیلی، جمیل احمد خاصخیلی اور سکندر سوڈھر کی قیادت میں میہڑ فرید آباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹائر نذر آتش کیے۔ مظاہرین نے بدامنی کیخلاف سخت نعریبازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ میں بدامنی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی راستے میں خراب ہونے والی موٹرسائیکل پولیس کو ملی ہے، اس کی باوجود پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعے میں قاضی عارف پولیس پوسٹ کا انچارج ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل واپس نہیں ہوئی تو انڈس ہائی وے بند کریں گے جبکہ دوسری طرف میہڑ کے گاؤں پوراچو کے مکین حسین علی مہیسر کے سیلون کے باہر کھڑی ہوئی سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے، شک کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔