نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی  کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی

136

کر ا چی ( ا سٹا ف ر پو ر ٹر )انسداددہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ اور دھماکاخیز مواد کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت تیرہ اگست تک ملتوی کردی، ایم کیوایم کے مرکز سے اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر فیصل موٹا، عبید کے ٹو،عامر عرف سر پھٹا سمیت پندرہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے کیس میں تفتیشی افسر جواد اختر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔