آئی جی سندھ کی رین ایمرجنسی پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے پولیس کوہدایات جاری کی ہیں کہ ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تھانوں کی سطح پر تمام تراقدامات اُٹھاتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ رین ایمر جنسی پلان پرعمل درآمد کوغیر معمولی بنایاجاسکے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ممکنہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اورزیر آب آجانے والی سڑکوں کے متبادل روٹس جبکہ بارشوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ضلعی ایس ایس پیز کراچی اور زونل ایس ایس پیزٹریفک کراچی مربوط روابط کے تحت مفاد عامہ سے متعلق جملہ امورکو ممکن بناتے ہوئے ممکنہ بارشوں اور اس کی شدت کے پیش نظرمتعلقہ پولیس افسران اورجوانوں کو بروقت امدادی کاموں کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے بھی رابطوں کو مربوط بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں