ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے قوم وزیراعظم سے پرامید ہے‘عبدالرحمن سلفی

154

کراچی ( پ ر )امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ ختم نبوت ﷺہمارے ایمان وعقیدہ کا مسئلہ ہے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت پاکستان کے آئین میں قراردیاگیا اس آئین شق کیخلاف کوئی عالمی اندرونی سازش مسلمانوں کی دینی حمیت وجذبات سے کھیلنے کے مترادف ہوگا ۔ وزیر اعظم کو اس سازش کیخلاف فوری نوٹس لینا چاہیے وہ مرکز اہلحدیث برنس روڈ پر علما کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا دینی مدارس اسلام کے پیغام امن وسلامتی ومعاشرہ کی اسلامی خطوط پراصلاح کا مضبوط ذریعہ ہیں حکومت کو دینی مدارس کے مسائل کے حل کے لیے علماودینی جماعتوں کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لینا چاہیے۔ مولاناسلفی نے کہاامیدکرتے ہیں کہ وزیرآعظم کا دورہ امریکا ملاقاتیں،گفتگواپنے وعدے کے مطابق برابر کی بنیاد پر ہوگا کسی دباو کو قبول نہیں کیاجاے گا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے قوم وزیرآعظم سے پرامید ہے۔