پی ایس پی کارکنان قتل کیس‘متحدہ بانی سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ

148

کر ا چی ( ا سٹا ف ر پو ر ٹر )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کیس میں ایم کیو ایم بانی سمیت 7ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔پیر کے ر و ز انسداد دہشت گردی کیعدالت نے کیس کی سما عت کر تے ہو ئے بانی ایم کیو ایم سمیت 7مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے پیش کر نے کا حکم دیا ہے مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کے آصف عرف پاشا، بسمہ ناز سمیت 7 ملزمان شامل ہیں ، کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرایا جا چکا ہے، جبکہ ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئی ہیںا و ر ائندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے گی پولیس کے مطابق مقدمہ میں 9ملزمان گرفتار ہیں ،گرفتار ملزمان میں رضا علی عرف سولجر ، قاضی انیس عرف کیپٹن ،وقاص ، شہریار عرف شیری، محسن احمد عرف شاہ جی بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں ،ملزمان نے 23دسمبر 2018 کو رضویہ تھانے کی حدود میں پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملہ کیا،حملہ میں پی ایس پی کے ٹاؤن جنرل سیکرٹری نعیم اور یوسی انچارج اظہر عرف سیاں ہلاک ہوئے،حملہ میں دو کارکنان بھی زخمی ہوئے ،ملزمان نے دوران اعتراف کیا حملہ بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا گیا،ایم کیو ایم بانی کی ایما پر ساؤتھ افریقہ میں مقیم دہشت گردوں نے احکامات اور سہولت فراہم کی ،ملزمان کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔