فینسی اورغیرمعیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوںکیخلاف مہم کااعلان

86

کراچی(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے یکم اگست سے کراچی کی سطح پرفینسی اورغیرمعیاری نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں اور تمام اقسام کی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں، گاڑیوں پر محکمہ ایکسائزسندھ کی جانب سے جاری کردہ معیاری نمبرپلیٹس کی تنصیب کو ہی یقینی بنائیں اور جنہیں نمبر پلیٹس جاری نہیں کی گئیں وہ منظور شدہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل یاگاڑی ضبط بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹریف پولیس نے عوام سے التماس کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام اور پاسداری کو یقینی بنائیں بصورت دیگریکم اگست سے غیرمعیاری/فینسی نمبرپلیٹس کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔