کوسٹ گارڈز نے مسافر سے  2 کلو گرام علی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوارایک مسافر سے02 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکرکے حراست میں لے لیا ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یباً 120.8 ملین ڈالرزاور پا کستانی12کروڑ 80لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے سے مزدا ٹرک میں چھپائی گئی5ٹن سے زا ئد چھالیہ برآمد کر کے02 افراد کو گرفتار کر لیا۔پکڑی جانے والی چھالیہ، منشیات اور03 اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔