میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت خطرناک قرار دے دی‘مصدق ملک

141

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی حالت خطرناک قرار دی ہے اور تجویز کیا ہے کہ ان کو مکمل میڈیکل کیئر فراہم کی جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہم ان کے پنکھے بند کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا واشنگٹن میں خطاب کنٹینر والا تھا نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی حالت تشویش ناک قرار دے دی ہے اور تجویز کیا ہے کہ ان کو مناسب حالات مین رکھا جائے، نواز شریف کو ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ ہے جس سے ان کی دل کی تکلیف میں اضافہ ہو سکتا ہے، ان کو میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے، دوسری جانب وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم ان کے پنکھے بند کر دیں گے، مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے فیصل آباد میں پاور شو کر دیا ہے اب لاہور کی باری ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے، مصدیق ملک نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان اور ٹرمپ ملاقات میں بھارت سمیت تجارت اور دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے لیکن وزیراعظم کا اپنے لوگوں کو چور کہنے سے پاکستان کے امریکاسے تجارتی تعلقات مشکل میں آسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں تو مودی کا یار کہا گیا لیکن ہم نے تحریک انصاف کی حکومت کو ایسا نہیں کہا، مصدقی ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے کے امن کیلیے ضرور کردار ادا کرنا چاہئے لیکن حکومت کو اس معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔