عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم ہیں‘ ٹرمپ

330

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین وزیر اعظم قرار دے دیا ۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم ہیں، امریکی صدر نے پاکستان کی عوام کو بھی مضبوط ترین عوام قرار دیا۔