باجوڑکی 3نشستوں پرجماعت اسلامی پہلے، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر

306

باجوڑ (اے پی پی) ضلع باجوڑ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 3 حلقوں پر ہونے والے پہلے تاریخی انتخابات میں جماعت اسلامی پاکستان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف دوسری نمبر پر رہی، ووٹوں کی اعتبار سے باجوڑ کی سب سے بڑی اور مقبول ترین پارٹی جماعت اسلامی رہی۔ باجوڑ کے3 حلقوں پر کل 39 امیدواروں نے مختلف پارٹیوں اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا جس میں پی کے 100 سے پی ٹی آئی کے انورزیب خان 12951، پی کے 101پر پی ٹی آئی کے اجمل خان 12194 اور پی کے 102 پر جماعت اسلامی کے سراج خان 19088 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے مولانا وحیدگل 11775، جماعت ہی کے ہارون رشید 10466 اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حمید 13436 ووٹ لے کر بالترتیب پی کے 100 پی کے 101 اور پی کے 102 پر دوسرے نمبر پر رہے۔ 1250 مربع کلومیٹر پر محیط ضلع باجوڑ کی کی آبادی10 لاکھ 93 ہزار6 سو 84 میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ34 ہزار 3 ہے جس میں مجموعی طورپر 170415 ووٹ ڈالے گئے جس کا مجموعی ٹرن آئوٹ 31.91 فیصد رہا ،مرد ووٹرز کی تعداد 314644 ہے جس میں مجموعی طور پر 121768 مردوں نے ووٹ ڈالا اور ٹرن آئوٹ 38.70 فیصد رہا۔ عورتوں نے کل 219359 ووٹوں میں سے 48647 ووٹ ڈالے جس کا ٹرن آئوٹ 20.6 فیصد رہا۔3 حلقوں میں کل 3314 ووٹ کینسل رہے۔ حلقہ پی کے 100 پر مردوں نے کل 94937 ووٹوں میں 39660 ووٹ ڈالے اور ٹرن آئوٹ 41.77 فیصد رہا۔ عورتوں نے کل 61300 ووٹوں میں سے 12638 ووٹ ڈالے اور ٹرن آئوٹ 20.61 فیصد رہا۔حلقہ پی کے 101 پر مردوں نے کل 94349 ووٹوں میں سے 35454 ووٹ ڈالے اور ٹرن آئوٹ 37.57رہا جبکہ عورتوں نے کل 66698 ووٹوں میں سے 11733 ووٹ ڈالے جس کا ٹرن آئوٹ 17.59 فیصدرہا۔حلقہ پی کے 102 پر مردوں نے کل 125358ووٹوں میں سے 46654 ووٹ ڈالے اور ٹرن آئوٹ 37.12رہا جبکہ اسی حلقے میں عورتوں نے کل 91361 ووٹ میں سے 20962 ووٹ ڈالے اور ٹرن آئوٹ 22.94 فیصد رہا۔اسی طرح ووٹوں کی اعتبار سے باجوڑ کی سب سے بڑی اور مقبول ترین پارٹی جماعت اسلامی رہی جس کو3 حلقوں پر مجموعی طور پر 41338 ووٹ ملے۔دوسری نمبر پر 38581 ووٹ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف رہی، تیسرے نمبر پر جمعیت علما اسلام (ف) کو 22484 ووٹ ملے،چوتھے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی رہی جس کو 21859 ووٹ ملے۔پانچویں نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کو 19295 ووٹ ملے،چھٹے نمبر پر مسلم لیگ ن کو 6262 ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدواروں کو مجموعی طور پر 23168 ووٹ ملے۔