شہباز شریف اور ان کے خاندان کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات بلاک

174

نیب کی ہدایت پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات کو بلاک کردیا گیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز و گاڑیاں کو منجمد کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے شہباز شریف کے نام پر زیر استعمال 2 لینڈ کروزر اور 2 دیگر گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا۔

دوسری جانب ماڈل ٹان سمیت دیگر شہروں میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے اب یہ پراپرٹی کسی اور کے نام پر ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی، اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رپورٹ تیار کرکے نیب کو ارسال بھی کردی ہے۔