بغیر اجازت ریلی اور جلسے پر مریم نواز کے خلاف مقدمات درج

227

انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر مریم نواز اور مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد، سرگودھا روڈ ، سمن آباد اور فیکٹری ایریا میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد کےخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ان مقدمات میں پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ زبیر عمر، مصدق ملک، جاوید لطیف، طلال چوہدری، ارکان اسمبلی علی عباس، فقیر حسین ڈوگر، حامد رشید، رائے حیدر علی اور جعفر علی ہوچہ سمیت دیگر رہنما بھی بطور ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی پر درج مقدمات میں انتشار پھیلانے ، غیر قانونی جلسہ، نقص امن اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔