امریکا: گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک

629

 

امریکا میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ہیٹ ویو نے 6 لوگوں کی جان لے لی، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگ ساحل سمندر اور سوئمنگ پولز کا رخ کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیویارک میں 2 درجن سے زائد افراد کو اسپتال لایا جاچکا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔

شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے ذریعے لوگوں پر پانی برسایا جارہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔