شام میں روسی بمباری، صحافی سمیت 11 شہری جاں بحق

379

شام میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے صحافی سمیت 11 شہری جاں بحق ہوگئے، فوٹو جرنلسٹ سیرین سول ڈیفنس سینٹر کے لیے رضاکارانہ طور پر بھی کام کرتا تھا۔

 بین الاقوامی خبررساں ادارے نے شام میں موجود برطانوی مبصر گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ادلب کے علاقے خان شیخون میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے وائٹ ہیلمٹ میں شامل 20 سالہ فوٹو جرنلسٹ بھی ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب وائٹ ہیلمٹ نے ٹوئٹر پر انس الدیاب کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ فوٹو جرنلسٹ سیرین سول ڈیفنس سینٹر کے لیے رضاکارانہ طور پر بھی کام کرتا تھا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ انس الدیاب خبررساں ادارے اے ایف پی کے لیے اپنی صحافتی خدمات پیش کرتا تھا۔

واضح رہے کہ حلب کے بڑے حصے پر باغیوں اور جہادی گروپوں کا قبضہ ہے اور صرف ایک حصے پر روس کی حمایت یافتہ حکومت کا کنٹرول ہے۔تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق صوبے ادلب کے قریب حملہ کیا گیا جو شامی فورسز اور جنگجوں کے مابین معاہدے کے 6 ماہ بعد سب سے خوفناک حملہ تھا۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے دسمبر 2018 میں شام سے فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔