نومولود بچوں میں خوشبو کی وجوہات

942

تحقیقی جریدے فرنٹریئرز ان سائیکولوجی میں ایک تحقیق شائع ہوئی۔ تحقیق کاروں نے تحقیق کے دوران 30 خواتین کی دماغی سرگرمی کا مشاہدہ کیا، ان میں 15 خواتین نے حال ہی میں بچے کو جنم دیا تھا جبکہ 15 ایسی خواتین تھیں جنہوں نے کبھی بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔ ان خواتین کو نومولود بچوں کی استعمال شدہ شرٹس سونگھنے کے لیے کہا گیا۔ اس دوران تمام خواتین کے دماغ کے ایک حصے کی سرگرمی میں اضافہ پایا گیا، یہ دماغی سرگرمی اکثر انعام ملنے یا خوش ذائقہ کھانا کھانے (حتیٰ کہ منشیات کے استعمال) پر متحرک ہوتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ آخر ان بچوں میں یہ خوشبو آتی کہاں سے ہے۔

سائنسدان اس سوال کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دے سکے ہیں۔ تاہم، وہ اس حوالے سے چند نظریات رکھتے ہیں، جیسے یہ خوشبو نومولود بچوں کے پسینے سے خارج ہونے والے کیمیکلز سے آتی ہے۔ تاہم ان کی خوشبو 6 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار نہیں رہ پاتی کیونکہ اس کے بعد وہ ناف کے ذریعے خوراک حاصل کرنے کے بجائے کھانا پینا شروع کردیتے ہیں اور اس وجہ سے ان میں میٹابولزم کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے۔

دوسرا نظریہ یہ ہے کہ نومولود بچوں میں خوشبو کا تعلق vernix caseosa سے ہے۔ یہ ایک لیس دار غلاف ہوتا ہے جو جنین کی جِلد پر حفاظت کے لیے لگا رہتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد اسے نہلانے کے دوران یہ جلد سے تو الگ ہوجاتا لیکن اس کی خوشبو کچھ وقت کے لیے بچے کے جسم سے آسکتی ہے۔