بار بی کیو چکن سلاد

251

اجزاء:
چکن بریسٹ دو عدد(250گرام)
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
شملہ مرچ ایک عدد درمیانی
مشروم چار سے پانچ عدد
کھیرا دو عدد درمیانے
ٹماٹر دو عدد درمیانے
ٹماٹر دو عدد درمیانے
سلادکے پتے حسب پسند
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
بڑی لال مرچیں دو سے تین عدد
اولیو آئل آدھی پیالی
ترکیب:
چکن بریسٹ کو صاف دھوکر خشک کر لیں، لہسن کوکچل لیں ،زیرہ بھون کر کوٹ لیں ، لال مرچوں کو ابال کر پیس لیں
چکن کونمک ، لہسن ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ، زیرہ ، دو کھانے کے چمچ لال مرچوں کا پیسٹ اوردو کھانے کے چمچ آئل سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
گرل پین کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ گرم کریںا ور اس پر چند قطرے آئل کے ڈالیں ۔ مصالحہ لگے ہوئے چکن کو اس پر گرل کریں
درمیان میں ایک سے دو مرتبہ الٹ پلٹ کر لیں اور آٹھ سے دس منٹ میں جب مکمل پک جائے تو چولہا بندکر دیں اور چکن کو نکال کر لمبی پٹیاں کاٹ لیں
پیاز ، شملہ مرچ، کھیرا ، ٹماٹر اور مشروم کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ ان سب کو ایک پیالے میں ڈال کر ان پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں