’’بھنڈی میں خوبصورتی اور جوانی جلد کا راز‘‘

661

مہر النساء

حسین نظرآنا خواتین کی خواہش اور خوبصورت صحت مند جلد ہر عورت کا خواب ہوتا ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ ایک چیلنج سے کم نہیں ۔ مگر اب آپ کو فکر مند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ۔مہنگی کریم اور ٹوٹکوں سے نجات پائیں اور گھر میں ہی بیٹھے بٹھائے اس سستے سے ٹوٹکے سے آپ کو ملے گی پر رونق جوان جلد اور ڈھلکتی جلد سے چھٹکارا ۔
اجزاء:
بھنڈی( چندعدد)
پانی
ماسک بنانے کی ترکیب
ایک گلاس پانی چند عدد بھنڈی لے کر چولہے پر پکائیں اور ابال آنے پر چولہا بند کر دیں ۔ اب یہ ماسک استعمال کے لیے تیار ہے ۔ اس پیسٹ سے چہرے کا5 منٹ کے لیے نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں ۔ اور بیس منٹ بعد چہرہ پانی سے دھو لیں ۔ ہفتے میں دو دن استعمال کریں اورپھر اپنی جلد کی خوبصورتی دیکھ کرآپ خود بھی حیران رہ جائیں گی ۔