کروشیا اوپن ٹینس، لاجووچ اور بلازس مینز سنگلز فائنل میں داخل

215

زغرب (جسارت نیوز) ڈاسن لاجووچ اور اتیلا بلازس پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کروشیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئے۔ کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں سربین کھلاڑی لاجووچ نے پہلے سیٹ میں اٹالین کھلاڑی سلواتور کو زیر کر کے برتری حاصل کی تاہم سلواتور زخمی ہونے کے باعث ریٹائرڈ ہو گئے جس کی وجہ سے ڈاسن فاتح قرار پائے، ہنگرین کھلاڑی بلازس نے سربیا کے لاسلو ڈیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔