بنگلا دیش پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ ڈھاکا ڈائنامائٹس کا مورگن راجشاہی کنگز کا ڈومینی سے معاہدہ

139

ڈھاکا(جسارت نیوز) ڈھاکا ڈائنامائٹس اور راجشاہی کنگز نے رواں برس شیڈول بنگلا دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے بالترتیب انگلش بلے باز ایون مورگن اور جنوبی افریقن آل رائونڈر جی پی ڈومینی سے معاہدے کر لئے، مورگن جنہوں نے گزشتہ ہفتے انگلش ٹیم کو پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں عالی چیمپئن بنوایا بی پی ایل ڈیبیو کریں گے۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس حکام کا کہنا ہے کہ مورگن ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ بھرپور کھیل پیش کر کے ٹیم کو ٹائٹل فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب راجشاہی کنگز نے بھی ڈومینی سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈومینی ٹی ٹونٹی کے بہترین کرکٹر ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔