قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

250

اسلام آباد (جسارت نیوز) قومی ٹیم آئندہ ماہ جاپان میں شیڈول ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ’’سرکاری خبر رساں ادارے‘‘ کو بتایاکہ چیمپئن شپ 22 سے 28 اگست تک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلی جائے گی جس میں4کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ شاہ حسین شاہ مائنس 100کلوگرام اور آمنہ مائنس47کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیں گی۔