فنڈز کی معطلی،زمبابوین کرکٹ ٹیم بنگلادیش میں شیڈول سہہ ملکی سیریز سے باہر

175

ہرارے (جسارت نیوز)زمبابوین کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے فنڈز معطل کئے جانے پر ڈومیسٹک اور فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے سے تمام تر سرگرمیاں بند کر دیں، اس کے ساتھ ساتھ زمبابوین ٹیم ستمبر میں بنگلا دیش میں شیڈول سہ ملکی انٹرنیشنل سیریز سے بھی دستبردار ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے حکومتی مداخلت پر زمبابوین ٹیم کی رکنیت معطل کر دی ہے جس کے بعد اس کے کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ نے فنڈز معطل ہونے کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں کے انعقاد سمیت فیوچر ٹور پروگرامز پر عمل درآمد سے متعلق معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ستمبر میں بنگلا دیش میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ زمبابوین ٹیمیں ویمنز اینڈ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گی۔