سلو اوور ریٹ کے نئے قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا

162

لندن (جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتانوں کیلئے سلو اوور ریٹ کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اب سلو اوور ریٹ کی بناء پر کپتانوں کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پوری ٹیم پر برابری کی سطح پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، نئے قوانین کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بورڈ اجلاس میں سلو اوور ریٹ کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی۔