قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے شروع ہو گی

202

اسلام آباد(جسارت نیوز) قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے شروع ہوگی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری عندلیب سندھو نے ’’سرکاری خبر رساں ادارے‘‘ کو بتایا کہ لاہور میں شیڈول میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر مرد و خواتین کی 9 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں واپڈا، پاکستان آرمی، ریلوے، پولیس، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ عندلیب نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی چار مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔