قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کیمپ کاآغاز

149

لاہور( جسارت نیوز )قومی انڈر19کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہو گا جس کیلئے 17 کھلاڑی این سی اے میں رپورٹ کرچکے ہیں۔پی سی بی حکام کے مطابق کیمپ کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ اورآئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ 2020 کیلئے تیارکرنا ہے۔سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز پی سی بی علی ضیا کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی تینوں شعبوں بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔