خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

166

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خضدار اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے زلزلے کی زیرزمین گہرائی 15 کلو میٹر، مرکز خضدار سے31 کلو میٹر جنوب میں تھا۔