پاکستان حج میڈیکل مشن میں180 ڈاکٹرز شامل ہیں‘ڈاکٹرآصف

138

مکہ مکرمہ/اسلام آباد (صباح نیوز)سربراہ حج میڈیکل مشن پاکستان ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ حج میڈیکل مشن جدہ ، مکہ اور مدینہ میں مفت ابتدائی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے ،سعودی اسپتالوں میں بہترین اور مفت طبیسہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔اسلام آباد سے
وزارت کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ مذہبی امور پاکستان ، سعودی حکومت کے تعاون سے ہر سال حج کے موقع پر عازمینِ کرام کو جامع طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے انتظامات کرتی ہے۔ اس سال مکہ میں 35 بیڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 10 بیڈ کا اسپتال قائم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں حجاج کے مختلف رہائشی سیکٹرز میں 9 ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں۔ مدینہ منورہ میں 2 ڈسپنسریاں جبکہ جدہ میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ موجودہ حکومت اور وزارتِ مذہبی امور کی خصوصی کوشش سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایمبولینسوں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 18 کر دی گئی ہے۔ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 5 سو سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ پیچیدہ مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے جہاں تمام تر علاج ایجیو گرافی اور ایجیو پلاسٹی سمیت تمام تر علاج معالجہ اور دیگر سہولیات مفت ہیں ۔ سربراہ حج میڈیکل مشن پاکستان نے عازمین حج کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے پر سعودی حکومت سے اظہارتشکرکیا ہے۔
ڈاکٹر آصف