مریم نواز عمران خان کے بغض میں پاکستان کا نقصان کر رہی ہیں، فردوس عاشق

295
سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں
سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں

 

 

سیالکوٹ (صباح نیوز) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں آئین کی بالا دستی ہے غیر آئینی اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، سینیٹ وفاق کی علامت ہے کسی سیاسی مہم جوئی کی نذر نہیں ہونے دیںگے مریم نواز کی نادانیاں ان کا خاندان بھگت چکا ہے، اب وہ وزیراعظم عمران خان کے بغض اور حسد میں پاکستان کا نقصان کر رہی ہیں، سیاست کی راجکماری نے حقائق کو مسخ کیا انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیں، راجکماری کی یادداشت جواب دے چکی ہے گزشتہ سال کٹھ پتلی شاہد خاقان کے ساتھ دورہ سعودی عرب میں جنرل باجوہ ہمراہ تھے۔ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب جنرل راحیل شریف ان کے ساتھ گئے تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکا میں جنرل اشفاق پرویز کیانی ان کے ساتھ تھے ۔ اتوار کو سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہہمارے وزیراعظم کی ذات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، وہ امریکا میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑیں گے، کچھ
سیاسی نابالغ اثاثے بچانے کے لیے جمہوریت کو ڈھال بناتے اور مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے مظاہرے کرواتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا وقت آئے گا تو حکومت ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قبائلی علاقوں میں ضمانتیں ضبط ہوئیں، قبائلیوں نے دونوں جماعتوں سے کل لاتعلقی کا اعلان کیا۔ قبائلی اضلاع الیکشن میں آزاد امیدواروں کے جیتنے کا مطلب تحریک انصاف کی ہی جیت ہے۔ آزاد امیدواروں کی اکثریت زیادہ تر پی ٹی آئی کے ہی لوگ ہیں۔ قبائلی عوام نے پاکستان مخالف بیانیہ رکھنے والوں کو مسترد کردیا، اب قبائلی علاقوں میں تعمیر وترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔ قومی کاز کو سپورٹ کرنے پر میڈیا کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز اپنی ذات سے کیا اور دورہ امریکا میں سادگی کی مثال قائم کی۔ سابق حکمران 777 بوئنگ طیاروں میں سفر کرتے تھے لیکن وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ بیرون ملک دوروں پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کرنا، وہ کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا گئے۔
فردوس عاشق اعوان