عمران ڈکٹیشن نہیں لیتا، ٹرمپ سے برابری کی سطح پر بات ہوگی، پرویز خٹک

208

پشاور (آن لائن) وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈکٹیشن نہیں لیتا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ برابری کی سطح پر بات کرینگے، تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا ، نوازشریف،آصف زرداری شاہد خاقا عباسی چور ہیں ،ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن بہت جلد اچھا وقت انے والا ہے۔ نوشہرہ پریس کلب کی نومنتحب کابینہ کی حلف وفاداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک
نے کہا کہ کے پی کے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے عوام نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں، انہوں عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کی حکومت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور کئی آزاد ارکان کے بھی حکومت کے ساتھ رابطے ہیں قبائلی عوام کے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے سے تمام شکوک دور ہوچکے ہیںقبائلی اضلاع کے انتخابات میں 6 نشستیں تحریک انصاف جیت چکی ہے اورکئی ازاد ارکان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر قبائلی عوام، سیکورٹی فورسز ،الیکشن کمیشن، پولیس اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے عمران خان پر عوام اور نوجوان نسل کا اعتماد ہے اور اس فیصلے نے عمران خان کی پالیسیوں کی توثیق کردی عمران خان کا دورہ امریکا پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترے گا۔
پرویز خٹک