۔10نئی ٹرینوں میں 7نقصان اور3منافع میں چلنے کا انکشاف

129

 

اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت کے دور میں10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 7ٹرینیں نقصان اور3منافع میں چل رہی ہیں، دستاویزات کے مطابق جون کے مہینے میں جناح ایکسپریس پر100ملین روپے خرچ کیے گئے جبکہ355ملین روپے کی آمدنی ہوئی اور منافع 255ملین روپے ہوا، رحمان بابا ایکسپریس پر338ملین روپے خرچ ہوئے،533ملین روپے آمدنی ہوئی اور منافع 195ملین روپے ہوا ، فیصل آباد ایکسپریس پر62ملین روپے خرچ ہوئے67ملین آمدنی ہوئی اور منافع 5ملین
رہا، راولپنڈی ایکسپریس پر93ملین خرچ اور77ملین آمدنی ہوئی، نقصان 16 ملین روپے کا ہوا ، تھل میانوالی ایکسپریس پر83ملین خرچ اور72ملین آمدنی ہوئی اور نقصان 11ملین کاہوا، فیصل آباد نان اسٹاپ پر60ملین خرچ اور آمدن 47 ملین رہے ، نقصان 13ملین روپے کا ہوا ، مانجود ڑو پسنجر ٹرین پر 84ملین روپے خرچ اور آمدنی39ملین جبکہ نقصان45ملین روپے کا ہوا ہے،روہی پسنجر ٹرین پر 52 ملین خرچ اورآمدن33ملین روپے ، نقصان 19ملین روپے کا ہوا، سندھ ایکسپریس پر 136روپے خرچ اور118ملین آمدنی ہوئی،نقصان18ملین روپے کا ہوا ، شاہ لطیف ایکسپریس پر60ملین خرچ اورآمدنی 53ملین اور نقصان 7ملین روپے کا ہوا ہے۔