حکمرانوں کو سلیکٹڈ کہنے پر سلیکٹر ناراض ہوتے ہیں ،ایمل ولی خان

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 28 برس سے جو تھوکا وہ آج چاٹ رہے ہیں،عمران ملک کے لیے موت کا فرشتہ ثابت ہوئے ہیں،حکمرانوں کو سلیکٹڈ کہنے پر سلیکٹر ناراض ہوتے ہیں ، یاد رکھنا کپتان صاحب آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے،میرے یا میرے والد کی اپنے باپ، دادا سے ملی وراثت کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی کوئی جائداد ثابت ہوتو ہمیں پھانسی دے دی جائے۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ ناقابل برداشت مہنگائی
کی وجہ سے ملک میں خونی انقلاب کا شدید خطرہ پیدا ہوچکا ہے،عمران خان آپ عوام پراتنا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکیں،ملک میں کرپشن،اقربا پروری اور انتقامی سیاست کا دور دورہ ہے، ورلڈ بینک اور اسٹیٹ بینک معاشی میدان میں حکومتی ناکامیوں کا اعتراف کرچکے ہیں، حکومت مخالف ہر آواز کو دبانے کی کوشش بزدلانہ عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب عوامی نیشنل پارٹی کے تحت اسپتال چورنگی لانڈھی میں مہنگائی کے خلاف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایمل خان ولی