۔25 جولائی کو حکومت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے‘ پیر اعجاز ہاشمی

61

 

لاہور (آن لائن) جمعیت علما پاکستان کی مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن25 جولائی کو موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف بھرپور یوم سیاہ منائے گی‘25 جولائی 2018 کو عام انتخابات کے نام پر عوامی مینڈیٹ چرایا گیا‘ متحدہ مجلس عمل کی جماعتیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر ظالم و جابر حکومت کے خلاف مزاحمت کے عزم کا اظہار کریں گی‘ ایک سال کے اندر جہاں پاکستانیوں کو اربوں ڈالر کا مقروض بنا دیا گیا ہے وہیں روپے کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں رہی‘ عمران خان نیب اور
اسٹبلشمنٹ کے سہارے پر حکومت چلا رہے ہیں‘ ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور عملی طور پر سول مارشل لا نافذ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جمعیت علما پاکستان کے کارکن یوم سیاہ میں بھر پور شرکت کریں گے‘ عمران خان نے عوامی مینڈیٹ چرایا۔
پیر اعجاز ہاشمی